إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب القضاء وما على القاضي في الخصوم والشهود— قضا (عدالت) کا بیان، اور فریقین اور گواہوں کے بارے میں قاضی کی ذمہ داریاں۔
باب التخيير باب: اختیار دینے کا بیان۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، عَنْ أَبِي مَيْمُونَةَ " أَنَّهُ شَهِدَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ خَيَّرَ غُلَامًا بَيْنَ أَبِيهِ وَأُمِّهِ، وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيَّرَ غُلَامًا بَيْنَ أَبِيهِ وَأُمِّهِ " .
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَوَاهُ الشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَأَصْحَابُ السُّنَنِ الْأَرْبَعَةِ، وَرَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ مَاجَهْ وَالدَّارَقُطْنِيُّ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ، كَمَا بَيَّنْتُهُ فِي الْكَلَامِ عَلَى زَوَائِدِ ابْنِ مَاجَهْ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے ایک لڑکے کو اس کے والد اور والدہ کے درمیان (انتخاب کا) اختیار دیا اور فرمایا کہ ”بے شک رسول اللہ ﷺ نے ایک لڑکے کو اس کے والد اور والدہ کے درمیان اختیار دیا تھا۔“ اس روایت کو امام ابن حبان نے بھی اپنی صحیح میں نقل کیا ہے۔ یہ ایسی سند ہے جس کے تمام راوی ثقہ ہیں، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس کا شاہد بھی موجود ہے جسے امام شافعی، امام احمد بن حنبل اور سنن اربعہ کے مؤلفین نے روایت کیا ہے، نیز امام ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن ماجہ اور دارقطنی نے اسے عبدالحمید عن ابیہ عن جدہ کے طریق سے ایک ضعیف سند کے ساتھ بھی روایت کیا ہے، جیسا کہ میں نے سنن ابن ماجہ کے زوائد پر کلام کے دوران اس کی وضاحت کر دی ہے۔