❮
❯
حدیث نمبر: 4909
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُعَيْمٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " شَهِدْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقْضِي، فَجَاءَ الْحَارِثُ بْنُ الْحَكَمِ فَجَلَسَ عَلَى وِسَادَتِهِ الَّتِي يَتَّكِئُ عَلَيْهَا، فَظَنَّ أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّهُ جَاءَ لِحَاجَةٍ غَيْرِ الْحُكْمِ، قَالَ: فَجَاءَ رَجُلٌ فَجَلَسَ بَيْنَ يَدَيْ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَقَالَ لَهُ: مَا لَكَ؟ قَالَ: (اسْتَأْدَى) عَلَيَّ الْحَارِثُ، فَقَالَ لَهُ أَبُو هُرَيْرَةَ: قُمْ فَاجْلِسْ مَعَ خَصْمِكَ؛ فَإِنَّهَا سُنَّةُ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ.
ترجمہ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ (بطورِ قاضی) فیصلہ فرما رہے تھے کہ حارث بن حکم آئے اور ان کے اس تکیے پر بیٹھ گئے جس پر وہ ٹیک لگایا کرتے تھے، تو سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ گمان کیا کہ شاید وہ فیصلے کے علاوہ کسی اور ضرورت سے آئے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر ایک اور شخص آیا اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے سامنے بیٹھ گیا، انہوں نے اس سے دریافت فرمایا: ”تمہیں کیا معاملہ درپیش ہے؟“ اس نے عرض کیا کہ میں نے حارث کے خلاف دعویٰ پیش کرنا ہے، تو سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے (حارث سے) فرمایا: ”اٹھو اور اپنے فریقِ مخالف کے ساتھ (برابری میں) بیٹھ جاؤ؛ کیونکہ یہی ابوالقاسم ﷺ کی سنت ہے۔“ اس روایت کی سند ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب القضاء وما على القاضي في الخصوم والشهود / حدیث: 4909
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف»