❮
❯
حدیث نمبر: 49
قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا ابْنُ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَسْمَاءَ بِنْتَ يَزِيدَ تَقُولُ: "بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ،. فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَايِعْنَا. فَقَالَ: إِنِّي لَا أُصَافِحُكُنَّ، إِنَّمَا آخُذُ عَلَيْكُنَّ مَا أَخَذَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنِي شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ أَنَّهُ لَقِيَ أَسْمَاءَ بِنْتَ يَزِيدَ قَالَ،: فَحَدَّثَتْنِي "أَنَّهَا بَايَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَايَعَ النِّسَاءُ، قَالَتْ: فَمَدَدْتُ يَدِي لِأُبَايِعَهُ فَقَبَضَ يَدَهُ، وَقَالَ: لَا أُصَافِحُ النِّسَاءَ، وَلَكِنْ إِنَّمَا آخُذُ عَلَيْهِنَّ بِالْقَوْلِ " .
قَالَ: وَثَنَا (أَبُو كُرَيْبٍ )، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنْ مُسْتَقِيمِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَافِحُ النِّسَاءَ " .
هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ، شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ مُخْتَلَفٌ فِيهِ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَابْنُ مَعِينٍ وَالْعِجْلِيُّ وَيَعْقُوبُ بْنُ شَيْبَةَ، وَلَيَّنَهُ النَّسَائِيُّ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ حَزْمٍ وَالْبَيْهَقِيُّ. وَابْنُ أَبِي حُسَيْنٍ: هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيُّ النَّوْفَلِيُّ، أَحَدُ رِجَالِ الصَّحِيحَيْنِ، وَبَاقِي رِجَالِ الْإِسْنَادِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ترجمہ

سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’جس قدر تم استطاعت رکھو‘، ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم سے بیعت لے لیجیے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’میں تم (عورتوں) سے مصافحہ نہیں کرتا، میں تو تم سے صرف وہی عہد لیتا ہوں جو اللہ عزوجل نے (عورتوں کے لیے) لازم فرمایا ہے‘۔“
اسے امام ابویعلیٰ موصلی رحمہ اللہ نے بھی روایت کیا ہے کہ شہر بن حوشب رحمہ اللہ کی ملاقات سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے ہوئی تو انہوں نے بیان کیا کہ ”انہوں نے اس دن رسول اللہ ﷺ کی بیعت کی جس دن خواتین بیعت کر رہی تھیں، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے بیعت کے لیے اپنا ہاتھ بڑھایا تو آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ مبارک پیچھے کھینچ لیا اور فرمایا: ’میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا، بلکہ میں ان سے صرف زبانی عہد لیتا ہوں‘۔“
اور (امام ابویعلیٰ رحمہ اللہ نے کہا کہ) ہمیں ابوکریب نے محمد بن ربیعہ سے، انہوں نے مستقیم بن عبدالملک سے، انہوں نے شہر بن حوشب رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت کیا کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ عورتوں سے مصافحہ نہیں فرماتے تھے“۔
یہ سند حسن ہے؛ شہر بن حوشب رحمہ اللہ کی شخصیت (محدثین کے درمیان) مختلف فیہ ہے، امام احمد بن حنبل، ابن معین، عجلی اور یعقوب بن شیبہ رحمہم اللہ نے ان کی توثیق کی ہے، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ نے انہیں لین (کمزور) قرار دیا ہے، اور امام ابن حزم و بیہقی رحمہم اللہ نے ان کی تضعیف کی ہے، نیز ابن ابی حسین سے مراد عبداللہ بن عبدالرحمن القرشی النوفلی ہیں جو صحیحین (بخاری و مسلم) کے راویوں میں سے ہیں، اور سند کے بقیہ تمام راوی بھی صحیح کے راوی ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الإيمان / حدیث: 49
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد حسن، شهر بن حوشب مختلف فيه، وثقه أحمد بن حنبل وابن معين والعجلي ويعقوب بن شيبة، ولينه النسائي، وضعفه ابن حزم والبيهقي»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 6959»