❮
❯
حدیث نمبر: 4853
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ " أَنَّ امْرَأَةً مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَسَرَهَا الْعَدُوُّ، وَقَدْ كَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ أَصَابُوا نَاقَةً لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَوَجَدَتْ غَفْلَةً مِنْهُمْ فَعَمَدَتْ إِلَى النَّاقَةِ فَرَكِبَتْهَا، وَجَعَلَتْ عَلَيْهَا نَذْرًا: لَئِنْ نَجَّاهَا اللَّهُ عَلَيْهَا لَتَنْحَرَنَّهَا، قَالَ: فَنَجَتْ، فَقَدِمَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَهَبَتْ لِتَنْحَرَهَا فَمُنِعَتْ مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا جَزَيْتِهَا. ثُمَّ قَالَ: لَا نَذْرَ لِابْنِ آدَمَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ، وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ " .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى: عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هُشَيْمٍ بِهِ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ.
ترجمہ

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک مسلمان خاتون کو دشمن نے قیدی بنا لیا تھا، اور اس سے قبل وہ دشمن رسول اللہ ﷺ کی ایک اونٹنی بھی ہنکا کر لے گئے تھے، راوی بیان کرتے ہیں کہ اس خاتون نے دشمنوں کی غفلت کا موقع پایا تو رسول اللہ ﷺ کی اسی اونٹنی کا قصد کر کے اس پر سوار ہو گئیں اور یہ نذر مانی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے اس اونٹنی کے ذریعے انہیں نجات عطا فرمائی تو وہ اسے ضرور ذبح کریں گی، چنانچہ وہ نجات پا گئیں اور رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں، پھر جب وہ اسے ذبح کرنے کے لیے بڑھیں تو انہیں اس سے روک دیا گیا، جس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اس کا کیا ہی (عجیب) بدلہ دیا ہے!“ پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے کام میں ابنِ آدم کی کوئی نذر معتبر نہیں، اور نہ ہی ایسی چیز میں نذر مانی جا سکتی ہے جس کا وہ مالک نہ ہو“۔ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں، اسے امام نسائی نے السنن الکبریٰ میں یعقوب بن ابراہیم عن ہشیم کے طریق سے روایت کیا ہے، نیز امام بیہقی نے اپنی سنن میں سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی حدیث سے اس کا شاہد بھی ذکر کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب النذور / حدیث: 4853
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «هذا إسناد رجاله ثقات»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 3812، 3847، 3848، 3849، 3851، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3316، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19355، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2337، وأخرجه فتح الباري برقم: 6322، وأخرجه مسند البزار برقم: 3556، 3559، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15814، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7910، 7911، 7912، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4392، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 1048، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9122»