إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأيمان— قسموں کا بیان۔
باب فيمن حلف على يمين فرأى غيرها خيرا منها باب: جس نے کسی بات پر قسم کھائی پھر دوسری بات کو اس سے بہتر دیکھا، اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 4821
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ قَالَ: " سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ امْرَأَةٍ قَالَتْ: إِنْ لَبِسَتْ مِنْ كِسْوَةِ زَوْجِهَا فَهِيَ هَدِيَّةٌ، قَالَ: فَقَالَ: تُهْدِيهِ.
قَالَ: وَسَأَلْتُ الْحَسَنَ، فَقَالَ: تُكَفِّرُ عَنْ يَمِينِهَا " .
هَذَا إِسْنَادٌ مَوْقُوفٌ، رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
مالک بن دینار بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے اس عورت کے بارے میں دریافت کیا جس نے یہ کہا تھا کہ اگر وہ اپنے شوہر کے لباس میں سے کچھ پہنے گی تو وہ (اللہ کے حضور) ہدیہ ہو گا، تو ”سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ اسے ہدیہ (صدقہ) کر دے“، مالک بن دینار کہتے ہیں کہ ”میں نے یہی مسئلہ امام حسن بصری سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ اپنی اس قسم کا کفارہ ادا کرے“، اس روایت کی سند موقوف ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔