إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأيمان— قسموں کا بیان۔
باب فيمن حلف بغير الله ثم حنث أو بالبراءة من الإسلام باب: جس نے غیر اللہ کی یا اسلام سے براءت کی قسم کھائی پھر اسے توڑ دیا، اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 4819
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ شَقِيقِ بْنِ أَسْمَاءَ ، ثَنَا عُبَيْسُ بْنُ مَيْمُونٍ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَهُوَ كَمَا قَالَ، إِنْ قَالَ: إِنِّي يَهُودِيٌّ فَهُوَ يَهُودِيٌّ، وَإِنْ قَالَ: إِنِّي نَصْرَانِيٌّ فَهُوَ نَصْرَانِيٌّ، وَإِنْ قَالَ: إِنِّي مَجُوسِيٌّ فَهُوَ مَجُوسِيٌّ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عُبَيْسِ بْنِ مَيْمُونٍ. ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی بات پر (ایسا) حلف اٹھائے (کہ اگر وہ جھوٹا ہوا یا اس نے ایسا نہ کیا تو وہ اسلام سے خارج ہے) تو وہ ویسا ہی ہے جیسا اس نے کہا؛ اگر اس نے کہا کہ ’میں یہودی ہوں‘ تو وہ یہودی ہے، اگر اس نے کہا کہ ’میں نصرانی ہوں‘ تو وہ نصرانی ہے، اور اگر اس نے کہا کہ ’میں مجوسی ہوں‘ تو وہ مجوسی ہے“، یہ سند عُبیس بن میمون کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔