❮
❯
حدیث نمبر: 4725
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَتْنِي زَيْنَبُ ابْنَةُ كَعْبٍ قَالَتْ: " كَانَ أَبُو سَعِيدٍ يَرَانَا نَأْكُلُ الْجَرَادَ فَلَا يَأْمُرُنَا وَلَا يَنْهَانَا وَلَا نَدْرِي مَا كَانَ يَمْنَعُهُ، تَقَذُّرًا أَمْ يَكْرَهُهُ " .
ترجمہ

زینب بنتِ کعب رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ ”سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ ہمیں ٹڈیاں کھاتے ہوئے دیکھتے تھے تو وہ ہمیں نہ تو اس کا حکم دیتے تھے اور نہ ہی ہمیں روکتے تھے، اور ہمیں معلوم نہ ہو سکا کہ انہیں اسے کھانے سے کیا چیز مانع تھی، آیا وہ محض طبعی گھن کی وجہ سے ایسا کرتے تھے یا وہ اسے ناپسند فرماتے تھے۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الصيد والذبائح / حدیث: 4725
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده حسن
تخریج حدیث «زينب بنت كعب بن عجرة زوج أبي سعيد: مقبولة ويقال لها صحبة (التقريب). سعد بن إسحاق ثقة (من الحفظ).»