إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحوں کا بیان۔
باب ما جاء في الجراد باب: ٹڈی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4724
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، حَدَّثَنِي طَارِقٌ ، عَنْ أُمِّهِ قَالَتْ: " أَرْسَلْنَا إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ نَسْأَلُهُ عَنِ الْجَرَادِ وَكَانَ نَائِمًا فَقَالَ أَهْلُهُ: يَرَانَا نَأْكُلُهُ وَلَا يَأْكُلُهُ، وَلَا يَأْمُرُنَا وَلَا يَنْهَانَا " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.ترجمہ
طارق کی والدہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”ہم نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی جانب پیغام بھیجا تاکہ ان سے ٹڈی (کے کھانے) کے بارے میں سوال کریں، اس وقت وہ سوئے ہوئے تھے تو ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ: ”وہ ہمیں اسے کھاتے ہوئے دیکھتے ہیں مگر خود اسے نوش نہیں فرماتے، اور وہ ہمیں نہ تو اس کا حکم دیتے ہیں اور نہ ہی ہمیں اس سے منع کرتے ہیں“۔“ یہ سند اس کے بعض راویوں کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔