إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحوں کا بیان۔
باب ما جاء في الضب باب: گوہ کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4713
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : وَثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، أَبَنَا الْجُرَيْرِيُّ (سَعِيدُ) بْنُ إِيَاسٍ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ قَالَ: " أُكِلَ الضَّبُّ عَلَى مِائِدَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَأْكُلْهُ، وَلَمْ يَنْهَ عَنْهُ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَمْ تَأْكُلْهُ وَلَمْ تَنْهَ عَنْهُ! " .
وَلِمَا تَقَدَّمَ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَتَقَدَّمَ فِي الْأَشْرِبَةِ فِي بَابِ فَضْلِ اللَّبَنِ.ترجمہ
ابو العلاء رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ کے دسترخوان پر ضب (گوہ) کھایا گیا، لیکن آپ ﷺ نے اسے خود تناول نہیں فرمایا اور نہ ہی اس کے کھانے سے منع فرمایا، تو عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ نے اسے خود بھی تناول نہیں فرمایا اور نہ ہی اس سے منع فرمایا ہے!“ اس (روایت) کا ایک شاہد سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ہے جو کتاب الاشربہ کے باب فضل اللبن میں گزر چکی ہے۔