إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحوں کا بیان۔
باب ما جاء في الضب باب: گوہ کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4711
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا الشَّيْبَانِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : قَالَتْ مَيْمُونَةُ : " لَا آكُلُ مِنْ لَحْمٍ لَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي: لَحْمَ الضَّبِّ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”میں ایسے کسی گوشت کو نہیں کھاؤں گی جسے رسول اللہ ﷺ نے تناول نہ فرمایا ہو،“ یعنی ان کی مراد گوہ (ضب) کا گوشت تھا۔