❮
❯
حدیث نمبر: 470
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ تَمَّامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْعَبَّاسِ قَالَ: "كَانُوا يَدْخُلُونَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا يَسْتَاكُونَ فَقَالَ: تَدْخُلُونَ عَلَيَّ قُلْحًا وَلَا تَسْتَاكُونَ لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَفَرَضْتُ عَلَيْهِمُ السِّوَاكَ كَمَا فَرَضْتُ عَلَيْهِمُ الْوُضُوءَ" .
وَقَالَتْ عَائِشَةُ: "مَا زَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ السِّوَاكَ حَتَّى خَشِينَا أَنْ يَنْزِلَ فِيهِ قُرْآنٌ " .
قُلْتُ: رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو أَبُو الْمُنْذِرِ ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الزَّرَّادِ، ... فَذَكَرَهُ دُونَ قَوْلِ عَائِشَةَ.
ترجمہ

سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتے اور مسواک نہیں کرتے تھے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میرے پاس اس حال میں آتے ہو کہ تمہارے دانت پیلے ہوتے ہیں اور تم مسواک نہیں کرتے، اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں ان پر مسواک کو اسی طرح فرض کر دیتا جس طرح ان پر وضو فرض کیا گیا ہے“۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا کہ: ”نبی کریم ﷺ مسواک کا تذکرہ اس کثرت سے فرماتے رہے یہاں تک کہ ہمیں یہ خوف ہونے لگا کہ کہیں اس کے بارے میں قرآنِ کریم کی کوئی آیت نازل نہ ہو جائے“۔
میں کہتا ہوں: اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں اسماعیل بن عمرو ابو المنذر، انہوں نے سفیان سے اور انہوں نے ابو علی الزراد سے روایت کیا ہے، پھر انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے قول کے تذکرے کے بغیر اسی طرح اسے ذکر کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطهارة / حدیث: 470
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف؛ لجهالة أبي علي الزراد وجعفر بن تمام وأبيه
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 1838، وأخرجه مسند البزار برقم: 1302، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1121، 2550، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 486، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 3255، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8422»