إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحوں کا بیان۔
باب الذبح بجذل الحطب والحجر باب: لکڑی کے ٹکڑے اور پتھر سے ذبح کرنا۔
حدیث نمبر: 4678
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ مُرَيِّ بْنِ قَطَرِيٍّ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الذَّبِيحَةِ بِشَفَةِ الْعَصَا، قَالَ: لَا بَأْسَ بِهِ. وَرَخَّصَ فِيهِ " .
هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ، مُرَيُّ بْنُ قَطَرِيٍّ مُخْتَلَفٌ فِيهِ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ غَيْرُهُ: لَا يُعْرَفُ، وَالْبَاقِي ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے لاٹھی کی دھار یا اس کی لکڑی کے تیز ٹکڑے سے ذبح کرنے کے متعلق دریافت کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیں ہے“ اور آپ ﷺ نے اس کی اجازت مرحمت فرمائی؛ یہ سند حسن ہے، اس کے راوی مری بن قطری کے بارے میں محدثین کے ہاں اختلاف پایا جاتا ہے، امام ابن حبان نے انہیں اپنی کتاب ’الثقات‘ میں ذکر کیا ہے جبکہ دیگر ناقدین کے نزدیک وہ معروف نہیں ہیں، البتہ سند کے بقیہ تمام راوی ثقہ ہیں۔