إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحوں کا بیان۔
باب الصيد بالقوس والمعراض والعصا باب: کمان، مِعراض اور لاٹھی کے ذریعے شکار۔
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا بَقِيَّةُ ، حَدَّثَنِي الزُّبَيْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ - أَحْسَبُهُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ - قَالَ: " أَخَذْتُ قَوْسِي فَاصْطَدْتُ طَيْرًا، فَمِنْهَا مَا أَدْرَكْتُ ذَكَاتَهُ، وَمِنْهَا مَا لَمْ أُدْرِكْ، فَلَقِيتُ ابْنَ مَسْعُودٍ وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ وَحُذَيْفَةَ بْنَ الْيَمَانِ وَجَعَلْتُ أَعْزِلُ الذَّكِيَّ، فَقَالُوا: مَا هَذَا؟ فَقُلْتُ: هَذَا مَا أَدْرَكْتُ ذَكَاتَهُ، وَهَذَا مَا لَمْ أُدْرِكْ، فَخَلَطُوهَا جَمِيعًا، وَقَالُوا: سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: كُلْ مَا رَدَّتْ عَلَيْكَ قَوْسُكَ " .انصار کے ایک صحابی (جن کے متعلق راوی کا خیال ہے کہ وہ عبد الرحمن ہیں) سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں نے اپنی کمان اٹھائی اور کچھ پرندوں کا شکار کیا، ان میں سے بعض کو میں نے (زندہ) پایا تو انہیں ذبح کر لیا اور بعض کو میں (زندہ) نہ پا سکا (کہ ذبح کرتا)، پھر میری ملاقات سیدنا عبد اللہ بن مسعود، سیدنا زید بن ثابت اور سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہم سے ہوئی تو میں ذبح شدہ شکار کو (دوسرے سے) الگ کرنے لگا، اس پر ان حضرات نے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ یہ وہ شکار ہے جسے میں نے (زندہ پا کر) ذبح کر لیا تھا اور یہ وہ ہے جسے میں ذبح نہیں کر سکا، تو ان سب حضرات نے ان تمام شکاروں کو آپس میں خلط ملط کر دیا اور فرمایا کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تمہاری کمان جو شکار بھی تمہاری طرف پلٹائے (یعنی جس کا تم شکار کرو)، اسے کھا لیا کرو“۔“