إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحوں کا بیان۔
باب الصيد بالصقر والباز وما جاء في أن الليل أمان للطير باب: شکرے اور باز کے ذریعے شکار، اور اس بارے میں جو کچھ آیا ہے کہ رات پرندوں کے لیے امان ہے۔
حدیث نمبر: 4661
قَالَ: وَثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ " فِي الْبَازِيِّ وَالصَّقْرِ: إِذَا أَكَلَا فَكُلْ، وِإِنَّمَا تَعَلُّمُهُ أَكْلُهُ " .ترجمہ
امام ابراہیم رحمہ اللہ سے باز اور شکرا (شکاری پرندوں) کے متعلق مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اگر وہ (شکار میں سے کچھ) کھا لیں تو تم بھی (باقی شکار) کھا لیا کرو، کیونکہ اس کا کھانا ہی درحقیقت اس کے سدھائے جانے اور تربیت یافتہ ہونے کی دلیل ہے“۔