إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم— سیدنا رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا بیان۔
باب ذكر البعوث والسرايا باب: (نبی ﷺ کے) بھیجے ہوئے دستوں اور سریوں کا ذکر۔
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ بِشْرِ بْنِ صُحَارٍ ، ثَنَا أَشْيَاخُنَا أَنَّ عَبَّادًا حَدَّثَهُمْ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ فِي سَرِيَّةٍ فَجَاحُوا مِنْ أَجْوِبَةِ الْأَعْرَابِ، فَلَمَّا جِئْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَادَّعَى بَعْضُهُمْ أَنَّهُ كَانَ فِي الْإِسْلَامِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ يَعْلَمْ ذَاكَ ؟ قَالُوا: عَبَّادٌ سَمِعَهُ مِنَّا. قَالَ: يَا عَبَّادُ، هَلْ سَمِعْتَهُ أَوْ شَهِدْتَهُ ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ أَذَانًا أَوْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. فَأَعْتَقَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.سیدنا عباد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں ایک لشکری مہم پر روانہ فرمایا تو وہ صحرائی عربوں کی بستیوں سے کچھ لوگوں کو پکڑ لائے، جب ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے تو ان قیدیوں میں سے بعض نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ تو پہلے ہی اسلام قبول کر چکے تھے، اس پر رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا کہ ”اس بات کی گواہی کون دے گا؟“ ان لوگوں نے کہا کہ عباد نے یہ کلمات ہم سے سنے ہیں، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے عباد! کیا تم نے یہ سنا ہے یا اس کے عینی شاہد ہو؟“ انہوں نے عرض کی کہ میں نے اذان یا «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ سنا تھا، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں آزاد فرما دیا۔ یہ سند بعض راویوں کے مجہول (غیر معروف) ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔