❮
❯
حدیث نمبر: 464
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ قَابُوسَ ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " جَاءَ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلَانِ حَاجَتُهُمَا وَاحِدَةٌ، فَتَكَلَّمَ أَحَدُهُمَا، فَوَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِيهِ أَخْلَافًا" فَقَالَ: أَلَا تَسْتَاكُ؟ فَقَالَ: إِنِّي لَأَفْعَلُ، وَلَكِنِّي لَمْ أَطْعَمْ طَعَامًا مُنْذُ ثَلَاثٍ. فَأَمَرَ بِهِ رَجُلًا (فَأَوْصَاهُ ) وَقَضَى حَاجَتَهُ " .
قُلْتُ: رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي الْكُبْرَى مِنْ طَرِيقِ زُهَيْرٍ، ثَنَا قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظَبْيَانَ ... فَذَكَرَهُ، وَرَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنْ زُهَيْرٍ.
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”اللہ کے نبی ﷺ کی خدمت میں دو شخص حاضر ہوئے جن کی حاجت ایک ہی تھی، جب ان میں سے ایک نے کلام کیا تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے منہ سے (بھوک کے تغیر کی وجہ سے) ناگوار بو محسوس فرمائی، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم مسواک نہیں کرتے؟“ اس نے عرض کی: میں مسواک تو کرتا ہوں لیکن میں نے تین دن سے کچھ چکھا تک نہیں ہے، چنانچہ آپ ﷺ نے اسے ایک شخص کے سپرد کیا (اور اس کے متعلق بھلائی کی وصیت فرمائی) اور اس کی حاجت پوری کر دی۔“
میں کہتا ہوں: اسے امام بیہقی رحمہ اللہ نے ’السنن الکبریٰ‘ میں زہیر کے طریق سے روایت کیا ہے، (وہ کہتے ہیں) ہمیں قابوس بن ابی ظبیان رحمہ اللہ نے حدیث بیان کی... پھر انہوں نے اسے ذکر کیا، نیز اسے راویوں کی ایک جماعت نے زہیر سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطهارة / حدیث: 464
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن؛ قابوس بن أبي ظبيان صدوق فيه لين
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 2405، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12611، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18269»