إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم— سیدنا رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا بیان۔
باب غزوة خيبر باب: غزوۂ خیبر کا بیان۔
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَرْوَانَ، عَنْ أَبِيهِ، سَمِعْتُ أُمَّ الْمُطَاعِ الْأَسْلَمِيَّةَ - وَقَدْ كَانَتْ شَهِدَتْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ - قَالَتْ: " لَقَدْ رَأَيْتُ أَسْلَمَ حِينَ شَكَوْا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ شِدَّةِ الْحَالِ، وَنَدَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ فَتَهَيَّؤُوا فَنَهَضُوا، فَرَأَيْتُ أَسْلَمَ أَوَّلَ مَنِ انْتَهَى إِلَى الْحِصْنِ، فَمَا غَابَتِ الشَّمْسُ ذَلِكَ الْيَوْمَ حَتَّى فَتَحَهُ اللَّهُ عَلَيْنَا، وَهُوَ حِصْنُ الصَّعْبِ بْنِ مُعَاذٍ بِالنَّطَاةِ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ الْوَاقِدِيِّ .سیدہ ام المطاع الاسلمیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، جو کہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ غزوہ خیبر میں موجود تھیں، وہ فرماتی ہیں کہ ”بے شک میں نے قبیلہ اسلم کے لوگوں کو دیکھا جب انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اپنی حالت کی تنگی اور کسمپرسی کی شکایت کی، تو نبی کریم ﷺ نے لوگوں کو جہاد کے لیے ابھارا، چنانچہ وہ تیار ہوئے اور نکل کھڑے ہوئے، پھر میں نے دیکھا کہ قبیلہ اسلم کے لوگ سب سے پہلے قلعے تک پہنچنے والے تھے، اور اس دن ابھی سورج غروب نہیں ہوا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے ہمارے لیے فتح فرما دیا، اور وہ مقامِ نطاہ میں صعب بن معاذ کا قلعہ تھا“، یہ سند محمد بن عمر واقدی کے ضعف کی بنا پر ضعیف ہے۔