❮
❯
حدیث نمبر: 4571
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو مُوسَى، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْعُقَيْلِيُّ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: قَالَ لِي عَلِيٌّ : " لَمَّا انْجَلَى النَّاسُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ، نَظَرْتُ إِلَى الْقَتْلَى، فَلَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: وَاللَّهِ مَا كَانَ لِيَفِرَّ، وَمَا أَرَاهُ فِي الْقَتْلَى، وَلَكِنْ أَرَى اللَّهَ غَضِبَ عَلَيْنَا بِمَا صَنَعْنَا فَرَفَعَ نَبِيَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا لِي خَيْرٌ مِنْ أَنْ أُقَاتِلَ حَتَّى أُقْتَلَ، فَكُسِرَتْ جِفْنُ سَيْفِي، ثُمَّ حَمَلْتُ عَلَى الْقَوْمِ فَأَفْرَجُوا لِي، فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمْ .
هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”احد کے دن جب لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس سے منتشر ہو گئے تو میں نے مقتولین میں نظر دوڑائی مگر مجھے رسول اللہ ﷺ نظر نہ آئے، تو میں نے (اپنے جی میں) کہا کہ اللہ کی قسم! آپ ﷺ نہ تو فرار اختیار کرنے والے تھے اور نہ ہی میں آپ ﷺ کو شہداء میں پا رہا ہوں، بلکہ میرا گمان یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے کرتوتوں کی وجہ سے ہم سے ناراض ہو گیا ہے اور اس نے اپنے نبی ﷺ کو اٹھا لیا ہے، لہٰذا اب میرے لیے اس سے بہتر کچھ نہیں کہ میں لڑتا رہوں یہاں تک کہ قتل کر دیا جاؤں، چنانچہ میں نے اپنی تلوار کی میان توڑ دی اور پھر دشمنوں کے لشکر پر بھرپور حملہ کر دیا تو انہوں نے میرے لیے راستہ چھوڑ دیا، تب اچانک میں نے رسول اللہ ﷺ کو ان کے درمیان (موجود) پایا۔“ اس حدیث کی سند حسن ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 4571
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «هذا إسناد حسن»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10074، 10075، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 675»