❮
❯
حدیث نمبر: 4565
قَالَ إِسْحَاقُ وَأَبَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ : ثَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ : " أَنَّ الشَّيْطَانَ صَاحَ يَوْمَ أُحُدٍ: إِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ قُتِلَ. قَالَ كَعْبُ بْنُ مَالِكٍ: وَأَنَا أَوَّلُ مَنْ عَرَفَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَيْتُ عَيْنَيْهِ مِنْ تَحْتِ الْمِغْفَرِ فَنَادَيْتُ بِأَعْلَى صَوْتِي: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . فَأَشَارَ إِلَيَّ أَنِ اسْكُتْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ: ( وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ ) ... الْآيَةَ " .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَلَكِنَّهُ مُنْقَطِعٌ.
ترجمہ

امام زہری سے روایت ہے کہ شیطان نے غزوۂ احد کے دن یہ آواز لگائی کہ: ”محمد (ﷺ) شہید کر دیے گئے ہیں“، سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ”میں وہ پہلا شخص تھا جس نے رسول اللہ ﷺ کو پہچانا، میں نے آپ ﷺ کے آہنی خود (ہیلمٹ) کے نیچے سے آپ ﷺ کی چشمِ مبارک کو دیکھا تو اپنی پوری قوت سے پکارا: لوگو! یہ رسول اللہ ﷺ موجود ہیں، تو آپ ﷺ نے مجھے خاموش رہنے کا اشارہ فرمایا، تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ﴾ ”اور محمد (ﷺ) تو محض ایک رسول ہی ہیں، آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول گزر چکے ہیں، تو کیا اگر وہ وفات پا جائیں یا شہید کر دیے جائیں تو تم اپنی ایڑیوں کے بل (کفر کی طرف) پلٹ جاؤ گے؟““۔ اس روایت کی سند کے راوی ثقہ ہیں لیکن یہ سنداً منقطع ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 4565
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد رجاله ثقات ولكنه منقطع»