❮
❯
حدیث نمبر: 4539
قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: وَثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدِ وَيَحْيَى بْنُ آدَمَ قَالَا: ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ " فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: ( وَإِذْ يُرِيكُمُوهُمْ إِذِ الْتَقَيْتُمْ فِي أَعْيُنِكُمْ قَلِيلًا وَيُقَلِّلُكُمْ فِي أَعْيُنِهِمْ ) قَالَ: لَقَدْ قَلُّوا فِي أَعْيُنِنَا حَتَّى قُلْتُ لِرَجُلٍ إِلَى جَنْبِي: أَتَرَاهُمْ سَبْعِينَ ؟ قَالَ: أَرَاهُمْ مِائَةً. حَتَّى أَخَذْنَا رَجُلًا مِنْهُمْ فَسَأَلْنَاهُ ؟ فَقَالَ: كُنَّا أَلْفًا " .
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ شَيْخُنَا الْحَافِظُ أَبُو الْفَضْلِ الْعَسْقَلَانِيُّ: هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ، إِنْ كَانَ أَبُو عُبَيْدَةَ سَمِعَهُمِنْ أَبِيهِ، فَقَدِ اخْتُلِفَ فِي سَمَاعِهِ مِنْهُ.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَإِذْ يُرِيكُمُوهُمْ إِذِ الْتَقَيْتُمْ فِي أَعْيُنِكُمْ قَلِيلا وَيُقَلِّلُكُمْ فِي أَعْيُنِهِمْ﴾ یعنی ”اور یاد کرو جب تمہارا (دشمن سے) آمنا سامنا ہوا تو اللہ نے انہیں تمہاری آنکھوں میں تھوڑا کر کے دکھایا اور تمہیں ان کی آنکھوں میں کم کر کے دکھایا“ کے متعلق مروی ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”وہ (مشرکین) ہماری نظروں میں اس قدر کم کر دیے گئے کہ میں نے اپنے برابر بیٹھے ایک شخص سے پوچھا: کیا تمہارے خیال میں یہ ستر (70) ہیں؟ اس نے کہا: مجھے تو یہ سو (100) لگ رہے ہیں؛ یہاں تک کہ جب ہم نے ان کے ایک آدمی کو گرفتار کیا اور اس سے (ان کی تعداد کے بارے میں) پوچھا تو اس نے بتایا کہ ہم ایک ہزار تھے۔“ اسے احمد بن منیع نے بھی روایت کیا ہے، اور ہمارے شیخ حافظ ابو الفضل عسقلانی رحمہ اللہ کا فرمان ہے کہ: یہ سند صحیح ہے بشرطیکہ ابو عبیدہ کا اپنے والد سے سماع ثابت ہو، کیونکہ ان کے اپنے والد سے سماع کے حوالے سے محدثین کے ہاں اختلاف پایا جاتا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 4539
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «هذا إسناد صحيح، إن كان أبو عبيدة سمعهمن أبيه، فقد اختلف في سماعه منه»