إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم— سیدنا رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا بیان۔
باب فيما لقيه سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم من المشركين باب: ہمارے سردار رسول اللہ ﷺ کو مشرکین کی طرف سے جو (اذیتیں) پیش آئیں، ان کا بیان۔
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، ثَنَا أَشْعَثُ بْنُ سُلَيْمٍ : سَمِعْتُ شَيْخًا مِنْ كِنَانَةَ يَقُولُ: " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سُوقِ ذِي الْمَجَازِ، وَهُوَ يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، قُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ تُفْلِحُوا. قَالَ: وَأَبُو جَهْلٍ يَمْشِي فِي أَثَرِهِ يُسْفِي عَلَيْهِ التُّرَابَ، وَهُوَ يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لَا يَغُرَّنَكُمْ هَذَا عَنْ دِينِكُمْ، إِنَّمَا يُرِيدُ أَنْ تَدَعُوا عِبَادَةَ اللَّاتِ وَالْعُزَّى. وَوَصَفَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: رَأَيْتُ عَلَيْهِ بُرْدَيْنِ أَحْمَرَيْنِ، أَبْيَضُ شَدِيدُ سَوَادِ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ، مَرْبُوعٌ كَأَحْسَنِ الرِّجَالِ وَجْهًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .قبیلہ کنانہ کے ایک بزرگ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو ذو المجاز کے بازار میں دیکھا، آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”اے لوگو! تم «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں“ کہہ دو، تم کامیاب ہو جاؤ گے۔“ راوی کہتے ہیں کہ ابو جہل آپ ﷺ کے پیچھے پیچھے چل رہا تھا اور آپ ﷺ پر مٹی اڑا رہا تھا اور پکار رہا تھا: ”اے لوگو! یہ شخص تمہیں تمہارے دین سے برگشتہ نہ کر دے، یہ تو بس یہ چاہتا ہے کہ تم لات اور عزی کی پرستش چھوڑ دو۔“ پھر انہوں نے ہمیں رسول اللہ ﷺ کا حلیہ مبارک بیان کرتے ہوئے بتایا کہ: ”میں نے آپ ﷺ کو دیکھا، آپ ﷺ نے دو سرخ چادریں زیبِ تن کر رکھی تھیں، آپ ﷺ سفید رنگت والے تھے، سرِ مبارک اور داڑھی کے بال نہایت سیاہ تھے، آپ ﷺ میانہ قد تھے اور لوگوں میں سب سے زیادہ حسین چہرے والے تھے ﷺ۔“