إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب تعظيم شأن الغلول باب: مالِ غنیمت میں خیانت (غلول) کی سنگینی کا بیان۔
حدیث نمبر: 4480
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا (عُبَيْدُ اللَّهِ) بْنُ مُوسَى، أَبَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ زِيَادٍ الْمُصْفِّرِ ، عَنِ الْحَسَنِ، حَدَّثَنِي ثَابِتُ بْنُ رُفَيْعٍ - مِنْ أَهْلِ مِصْرَ وَكَانَ يُؤَمَّرُ عَلَى السَّرَايَا - سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِيَّاكُمْ وَالْغُلُولُ، الرَّجُلُ يَنْكِحُ الْمَرْأَةَ قَبْلَ أَنْ تُقَسَّمَ ثُمَّ يَرُدُّهَا إِلَى الْمَقْسِمِ، أَوْ يَلْبَسَ الثَّوْبَ حَتَّى يَخْلِقَ ثُمَّ يَرُدُّهُ إِلَى الْمَقْسِمِ .ترجمہ
سیدنا ثابت بن رفیع رضی اللہ عنہ — جو اہل مصر میں سے تھے اور انہیں فوجی مہمات کا امیر مقرر کیا جاتا تھا — بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم مالِ غنیمت میں خیانت کرنے سے بچو؛ (جیسے) کوئی شخص (مالِ غنیمت میں آئی ہوئی لونڈی) سے تقسیم سے قبل ہی ہمبستری کر لے اور پھر اسے تقسیم گاہ میں واپس کر دے، یا کوئی لباس اس وقت تک پہنے رکھے کہ وہ پرانا ہو جائے اور پھر اسے تقسیم کے لیے واپس کر دے۔“