إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب لا يظهر الله على هذه الأمة عدوا ليس منهم باب: اللہ اس امت پر کسی ایسے دشمن کو غالب نہیں کرے گا جو ان میں سے نہ ہو۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُرَشِيِّ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، عَنِ النَّوَّاسِ بْنِ سِمْعَانَ قَالَ: فُتِحَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتْحٌ فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سُيِّبَتِ الْخَيْلُ وَوُضِعَ السِّلَاحُ، وَقَدْ وَضَعَتِ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا وَقَالُوا: لَا قِتَالَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْآنَ جَاءَ الْقِتَالُ، لَا يَزَالُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يُزِيغُ قُلُوبَ أَقْوَامٍ يُقَاتِلُونَهُمْ فَيَرْزُقُهُمُ اللَّهُ مِنْهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ عَلَى ذَلِكَ، وَعُقْرَ دَارِ الْمُؤْمِنِينَ بِالشَّامِسیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو ایک فتح نصیب ہوئی تو میں آپ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! گھوڑے آزاد چھوڑ دیے گئے اور اسلحہ رکھ دیا گیا ہے، جنگ نے اپنے بوجھ اتار دیے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ اب کوئی قتال نہیں ہوگا،“ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اب تو قتال (کا اصل وقت) آیا ہے، اللہ عزوجل ہمیشہ کچھ قوموں کے دلوں کو (حق سے) منحرف کرتا رہے گا جن سے یہ (اہلِ ایمان) قتال کریں گے اور اللہ تعالیٰ انہیں ان سے رزق (مالِ غنیمت) عطا فرمائے گا یہاں تک کہ اسی حالت پر اللہ کا حکم (قیامت) آ جائے، اور اہلِ ایمان کے مسکن کا اصل مرکز شام میں ہوگا۔“