إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب البول قائما وصفة قضاء الحاجة باب: کھڑے ہو کر پیشاب کرنے اور قضائے حاجت کے طریقے کا بیان۔
حدیث نمبر: 442
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا يَحْيَى ، ثَنَا وِقَاءُ بْنُ إِيَاسٍ، حَدَّثَنِي أَبُو ظَبْيَانَ قَالَ: "رَأَيْتُ عَلِيًّا يَبُولُ قَائِمًا فِي الرَّحْبَةِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ، وَمَسَحَ عَلَى نَعْلَيْهِ، وَدَخَلَ الْمَسْجِدَ" .
هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ.ترجمہ
ابو ظبیان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو رحبہ (وسیع میدان) میں کھڑے ہو کر پیشاب کرتے ہوئے دیکھا، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے وضو فرمایا اور اپنے جوتوں پر مسح کیا، اور مسجد میں داخل ہو گئے۔“
یہ سند حسن ہے۔