إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب ما جاء في الشهداء وفضلهم باب: شہداء اور ان کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ يُبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ .
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ : ثَنَا حَكَّامُ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ، عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لِيُقَاتِلُ الرَّجُلُ عَلَى مَالِهِ وَلَا يُقَاتِلُ حَتَّى يَتَعَوَّذَ ثَلَاثًا يَقُولُ: أَعُوذُ بِاللَّهِ وَبِالْإِسْلَامِ مِنْكَ، فَإِنْ قُتِلَ كَانَ شَهِيدًا، وَمَنْ قَتَلَ كَانَ فِي النَّارِ .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ. سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت کی خاطر قتل کر دیا جائے وہ شہید ہے“، نیز سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”انسان کو اپنے مال کے تحفظ کے لیے (حملہ آور سے) مقابلہ کرنا چاہیے، لیکن وہ اس وقت تک لڑائی نہ کرے جب تک کہ تین مرتبہ یہ کہہ کر پناہ نہ مانگ لے: «أَعُوذُ بِاللَّهِ وَبِالْإِسْلَامِ مِنْكَ» ”میں تیرے شر سے اللہ اور اسلام کی پناہ مانگتا ہوں“، پس اگر وہ (اپنے مال کا دفاع کرنے والا) قتل کر دیا گیا تو وہ شہید ہے، اور جس نے (ناحق) قتل کیا وہ آگ میں ہو گا“، یہ اسناد مثنیٰ بن صباح کے ضعف کی بنا پر ضعیف ہے۔