إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب النهي عن الفرار وما جاء في الصمت عند القتال باب: (میدانِ جنگ سے) بھاگنے کی ممانعت، اور لڑائی کے وقت خاموشی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4410
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا عِيسَى ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أَشْيَاخِهِ، أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: وَفِّرُوا أَظْفَارَكُمْ فِي أَرْضِ الْعَدُوِّ؛ فَإِنَّهَا سِلَاحٌ .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ، وَفِيهِ انْقِطَاعٌ.ترجمہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا: ”دشمن کی سرزمین میں (جنگ کے دوران) اپنے ناخنوں کو بڑھا کر رکھا کرو کیونکہ یہ ایک طرح کا ہتھیار ہیں۔“ اس اثر کی سند ضعیف ہے اور اس میں انقطاع پایا جاتا ہے۔