إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب ما جاء في الرمي وفضله وفيمن شاب شيبة في الإسلام باب: تیر اندازی اور اس کی فضیلت، اور جس کا اسلام میں کوئی بال سفید ہوا، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4404
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا زَائِدَةُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عْمَرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ ثَقِيفٍ: قَاتِلُوا أَهْلَ (الْبَغْيِ) فَمَنْ بَلَغَ الْعَدُوَّ بِسَهْمٍ فَلَهُ دَرَجَةٌ. فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الدَّرَجَةُ ؟ قَالَ: الدَّرَجَةُ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ .ترجمہ
ابوعبیدہ (بن عبداللہ بن مسعود) رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوۂ ثقیف کے دن ارشاد فرمایا: ”سرکشی کرنے والوں سے قتال کرو، پس جو شخص دشمن تک (اپنا) تیر پہنچائے گا اس کے لیے ایک درجہ ہے“، ایک صاحب نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول! درجہ (کی حقیقت) کیا ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”درجہ وہ (عظیم بلندی اور مسافت) ہے جو زمین اور آسمان کے درمیان ہے۔“