إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب النهي عن قتل الرسل وتجار الكفار باب: قاصدوں اور کافر تاجروں کو قتل کرنے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 4395
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ قَيْسٍ : أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَثَا عَلَى رُكْبَتَيْهِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَجَعَلَ الْحَمْدَ مَعَهُ ثَلَاثٌ فَقَالَ: قَاتَلَهُ اللَّهُ أَيُّ كَلِمَةٍ صَبَّهَا عَلَيْهِ الشَّيْطَانُ لَوْ كُنْتُ قَاتِلًا وَافِدًا مِنَ الْعَرَبِ لَقَتَلْتُهُ .ترجمہ
قیس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا، پھر اس نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی اور اس حمد کے ساتھ تین (ایسے کلمات) شامل کیے (جو ناپسندیدہ تھے)، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «قَاتَلَهُ اللَّهُ» ”اللہ اسے غارت کرے، کیسی بات شیطان نے اس کے دل میں ڈال دی ہے! اگر میں عرب کے کسی قاصد یا وفد کو قتل کرنے والا ہوتا تو میں اسے ضرور قتل کر دیتا۔“