إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب لا يقاتل قوم حتى يدعوا إلى الإسلام باب: کسی قوم سے لڑائی نہ کی جائے جب تک انہیں اسلام کی دعوت نہ دی جائے۔
حدیث نمبر: 4393
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ أَخِيهِ: خَالِدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَى بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ: مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ، أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا. فَمَا وَجَدْنَا مَنْ يَقْرَأُهُ إِلَّا رَجُلٌ مِنْ بَنِي ضُبَيْعَةَ فَهُمْ يُسَمَّوْنَ بَنِي الْكَاتِبِ .
رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ الْبَزَّارُ : لَا نَعْلَمُهُ بِهَذَا اللَّفْظِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا بَكْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الطَّاحِيُّ، ثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ نَصْرِ بْنِ عَلَيٍّ ... فَذَكَرَهُ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے قبیلہ بکر بن وائل کی جانب مکتوب روانہ فرمایا جس کا مضمون یہ تھا: ”اللہ کے رسول محمد ﷺ کی جانب سے بکر بن وائل کی طرف، اسلام لے آؤ سلامتی پاؤ گے۔“ (راوی کہتے ہیں کہ) ہمیں اس خط کو پڑھ کر سنانے والا سوائے بنو ضبیعہ کے ایک شخص کے کوئی نہ ملا، چنانچہ اسی مناسبت سے ان (بنو ضبیعہ) کو ”بنو کاتب“ کہا جاتا ہے۔ اس حدیث کو امام بزار نے اپنی مسند میں اور امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، نیز امام بزار کا قول ہے کہ ہم ان الفاظ کے ساتھ اس حدیث کو صرف اسی سند کے واسطے سے جانتے ہیں۔