إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب لا يقاتل قوم حتى يدعوا إلى الإسلام باب: کسی قوم سے لڑائی نہ کی جائے جب تک انہیں اسلام کی دعوت نہ دی جائے۔
حدیث نمبر: 4392
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ، ثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ: أَسْلِمْ. قَالَ: أَجِدُنِي كَارِهًا. قَالَ: أَسْلِمْ وَإِنْ كُنْتَ كَارِهًا .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے بنو نجار کے ایک شخص سے ارشاد فرمایا: ”اسلام قبول کر لو۔“ اس نے عرض کیا کہ میں اپنے اندر (اس کے لیے) ناگواری محسوس کرتا ہوں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اسلام قبول کر لو، خواہ تم (طبعی طور پر اسے) ناپسند ہی کرتے ہو۔“