إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب لا يقاتل قوم حتى يدعوا إلى الإسلام باب: کسی قوم سے لڑائی نہ کی جائے جب تک انہیں اسلام کی دعوت نہ دی جائے۔
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ: لَمَّا غَزَا سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ الْمُشْرِكِينَ مِنْ أَهْلِ فَارِسَ قَالَ: كُفُّوا حَتَّى أَدْعُوَهُمْ إِلَى مَا كُنْتُ أَسْمَعُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُوهُمْ، فَقَالَ: إِنِّي رَجُلٌ مِنْكُمْ، وَقَدْ تَرَوْنَ مَنْزِلَتِي مِنْ هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ، وَإِنَّا نَدْعُوكُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ، فَإِنْ أَسْلَمْتُمْ فَلَكُمْ مِثْلُ الَّذِي لَنَا، وَعَلَيْكُمْ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْنَا، وَإِنْ أَبَيْتُمْ فَأَعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَأَنْتُمْ صَاغِرُونَ، وَإِنْ أَبَيْتُمْ قَاتَلْنَاكُمْ. قَالُوا: أَمَّا الْإِسْلَامُ فَلَا نُسْلِمُ، وَأَمَّا الْجِزْيَةُ فَلَا نُعْطِيهَا، وَأَمَّا الْقِتَالُ فَإِنَّا نُقَاتِلُكُمْ، فَدَعَاهُمْ لِذَلِكَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَأَبَوْا عَلَيْهِ، فَقَالَ لِلنَّاسِ: انْفُذُوا إِلَيْهِمْ .
هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب انہوں نے اہل فارس کے مشرکین سے جنگ کی تو (اپنے ساتھیوں سے) فرمایا: ٹھہر جاؤ! یہاں تک کہ میں انہیں اسی پیغام کی طرف بلاؤں جس کی طرف میں نے نبی کریم ﷺ کو دعوت دیتے ہوئے سنا تھا، چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ نے ان سے مخاطب ہو کر فرمایا: میں تمہی میں سے ایک فرد ہوں اور تم ان لوگوں (مسلمانوں) کے ہاں میرا مقام و مرتبہ بھی دیکھ رہے ہو، بے شک ہم تمہیں اسلام کی دعوت دیتے ہیں، پس اگر تم اسلام لے آئے تو تمہارے حقوق و فرائض وہی ہوں گے جو ہمارے ہیں، اور اگر تم نے انکار کیا تو ﴿عَنْ يَدٍ وَأَنْتُمْ صَاغِرُونَ﴾ جزیہ ادا کرو اس حال میں کہ تم مغلوب ہو، اور اگر تم نے اسے بھی قبول نہ کیا تو پھر ہم تم سے جنگ کریں گے۔ انہوں نے جواب دیا: رہا اسلام تو ہم اسے قبول نہیں کریں گے، اور رہی بات جزیہ کی تو وہ ہم ادا نہیں کریں گے، البتہ جنگ کے لیے ہم تم سے ضرور لڑیں گے۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے تین دن تک مسلسل انہیں یہی دعوت دی مگر جب انہوں نے مسلسل انکار کیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے فرمایا: اب ان کی طرف پیش قدمی کرو۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔