إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب ما جاء في اتخاذ الخيل للجهاد وفضلها وإكرامها وسهامها باب: جہاد کے لیے گھوڑے رکھنے، ان کی فضیلت، ان کی تکریم اور ان کے حصوں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4326
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا دَاوُدُ بْنُ رَشِيدٍ، ثَنَا أَبُو حَيَوَةَ شُرَيْحُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ، عَنِ ابْنِ الْمُلَيْكِيِّ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ: ( وَآخَرِينَ مِنْ دُونِهِمْ لَا تَعْلَمُونَهُمُ ) قَالَ: هَمُ الْجِنُّ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَخْبُلُ وَاحِدًا فِي دَارٍ فِيهَا فَرَسٌ عَتِيقٌ .ترجمہ
سیدنا ابن الملیکی کے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اللہ عزوجل کے اس فرمان: ﴿وَآخَرِينَ مِنْ دُونِهِمْ لَا تَعْلَمُونَهُمُ﴾ کے متعلق نقل کیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس سے مراد جنات ہیں“، نیز رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً شیطان کسی ایسے گھر میں کسی فرد کو ذہنی خلل یا دیوانگی میں مبتلا نہیں کرتا جس میں کوئی اصیل گھوڑا موجود ہو۔“