إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب ما جاء في جهاد الأعمى باب: نابینا کے جہاد کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4310
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ يَوْمَ الْقَادِسَيَّةِ وَعَلَيْهِ دِرْعٌ وَبِيَدِهِ رَايَةٌ .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کو قادسیہ کی جنگ کے دن دیکھا، وہ زرہ پہنے ہوئے تھے اور ان کے ہاتھ میں (لشکرِ اسلام کا) جھنڈا تھا۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ اور معتبر ہیں۔