إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب فيمن جهز غازيا أو أعانه أو خلفه في أهله بخير باب: جس نے کسی غازی کو سامان مہیا کیا، یا اس کی مدد کی، یا اس کے پیچھے اس کے گھر والوں کی اچھی دیکھ بھال کی، اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 4300
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَدْ غَزَا، وَمَنْ خَلَفَ غَازِيًا فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ فَقَدْ غَزَا .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کسی غازی کا سامانِ سفر تیار کیا تو تحقیق اس نے خود غزوہ کیا، اور جس نے کسی غازی کے پیچھے اس کے اہل خانہ کی بہتر انداز میں دیکھ بھال کی تو اس نے بھی یقیناً غزوہ کیا۔“ اس روایت کی سند ایک تابعی راوی کے مبہم و مجہول ہونے کی بنا پر فنی طور پر ضعیف ہے۔