إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب فضل الجهاد باب: جہاد کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4290
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا هَارُونُ ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ يُبَلِّغُ بِهِ قَالَ: أَفْضَلُ الْجِهَادِ مِنْ عُقِرَ جَوَادُهُ وَأُهْرِيقَ دَمُهُ .
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ: مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”افضل ترین جہاد اس شخص کا ہے جس کا گھوڑا (میدانِ جنگ میں) زخمی کر دیا جائے اور اس کا اپنا خون بھی بہا دیا جائے“، جبکہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ صحابہ کرام نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کون سا جہاد سب سے برتر ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”(اس کا جہاد) جس کے گھوڑے کی کونچیں کاٹ دی جائیں“۔