إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب فضل الجهاد باب: جہاد کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4285
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي الْعَجْفَاءِ السُّلَمِيِّ قَالَ: خَطَبَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ... قَالَ خَلَفٌ: فَذَكَرْنَا الْحَدِيثَ أَنَّ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قُولُوا كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ خَرَجَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقُتِلَ أَوْ مَاتَ فَهُوَ فِي الْجَنَّةِ .
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا ابْنُ مِسْكِينٍ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَمَوْقِفُ سَاعَةٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَفْضَلُ مِنْ عِبَادَةِ الرَّجُلِ سِتِّينَ سَنَةً .
رَوَاهُ الْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الْبُخَارِيِّ. ترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تم وہی بات کہو جو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمائی ہے کہ: جو شخص اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) نکلا، پھر وہ قتل کر دیا گیا یا (طبعی طور پر) فوت ہو گیا تو وہ جنت میں ہے“، نیز سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی راہ میں ایک گھڑی قیام کرنا آدمی کی ساٹھ سال کی عبادت سے بہتر ہے“، اس حدیث کو امام حاکم نے روایت کیا ہے اور اسے امام بخاری کی شرط پر صحیح قرار دیا ہے۔