إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الهجرة— ہجرت کا بیان۔
باب لا تنقطع الهجرة باب: ہجرت منقطع نہیں ہوگی۔
حدیث نمبر: 4257
وَقَالَ مُسَّدَدٌ : ثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْهِجْرَةُ ثَابِتَةٌ مَا قُوتِلَ الْمُشْرِكُونَ، . هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
ابو ادریس الخولانی رحمہ اللہ اسے نبی کریم ﷺ سے مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہجرت (کا حکم) اس وقت تک برقرار اور ثابت ہے جب تک مشرکین کے خلاف قتال جاری رہے گا،“ اس حدیث کی سند کے تمام راوی ثقہ اور مستند ہیں۔