إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الهجرة— ہجرت کا بیان۔
باب لا تنقطع الهجرة باب: ہجرت منقطع نہیں ہوگی۔
حدیث نمبر: 4256
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ لَقِيَ عُمَرُ أَسْمَاءَ بِنْتَ عُمَيْسٍ فَقَالَ: نِعْمَ الْقَوْمُ أَنْتُمْ لَوْلَا أَنَّا سَبَقْنَاكُمْ إِلَى الْهِجْرَةِ؛ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: بَلْ لَكُمُ الْهِجْرَةُ مَرَّتَيْنِ: هِجْرَةٌ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ، وَهِجْرَةٌ إِلَى الْمَدِينَةِ .ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی ملاقات سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے ہوئی تو انہوں نے (ان سے) فرمایا: ”تم لوگ کتنی ہی بہترین جماعت ہوتے اگر یہ بات نہ ہوتی کہ ہم ہجرت میں تم سے سبقت لے گئے۔“ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے اس بات کا تذکرہ رسول اللہ ﷺ سے کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلکہ تمہارے لیے تو دو ہجرتیں ہیں: ایک ہجرت سرزمینِ حبشہ کی طرف اور دوسری ہجرت مدینہ منورہ کی جانب۔“