❮
❯
حدیث نمبر: 4249
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا أَبُو تُمَيْلَةَ يَحْيَى بْنُ وَاضِحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ سَرِيَّةً فَاسْتَقْرَأَهُمْ، فَقَرَأَ شَيْخٌ، ثُمَّ قَرَأَ شَابٌّ فَاسْتَعَمَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ الشَّيْخُ: اسْتَعْمَلَتْهُ عَلَيَّ وَأَنَا أَكْبَرُ مِنْهُ سِنًّا! فَقَالَ: إِنَّهُ أَكْثَرُ مِنْكَ قُرْآنًا .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيِّ.
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک جنگی دستہ روانہ فرمایا اور (امارت کا فیصلہ کرنے کے لیے) ان کا امتحان لیتے ہوئے ان سے قرآن سنا، چنانچہ ایک معمر شخص نے قرآت کی اور پھر ایک نوجوان نے قرآت کی تو رسول اللہ ﷺ نے اس نوجوان کو ان کا امیر مقرر فرما دیا، اس پر ان بزرگ نے عرض کی: ”(اے اللہ کے رسول!) کیا آپ نے اسے مجھ پر امیر مقرر فرما دیا ہے حالانکہ میں اس سے عمر میں بڑا ہوں؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اسے تم سے زیادہ قرآن یاد ہے۔“ یہ سند موسیٰ بن عبیدہ الربذی کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الإمارة / حدیث: 4249
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة الربذي»