إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمارة— امارت (حکومت) کا بیان۔
باب إمارة معاوية رضي الله عنه باب: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی امارت کا بیان۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : تَوَضَّؤُوا. قَالَ: فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيَّ وَقَالَ: يَا مُعَاوِيَةُ، إِنْ وُلِّيتَ أَمْرًا فَاتَّقِ اللَّهَ وَاعْدِلْ، قَالَ: فَمَا زِلْتُ أَظُنُّ أَنِّي مُبْتَلٍ بِعَمَلٍ لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى وُلِّيتُ .
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا رَوْحٌ ، ثَنَا أَبُو أُمَيَّةَ عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، سَمِعْتُ جَدِّي يُحَدِّثُ أَنَّ مُعَاوِيَةَ أَخَذَ الْإِدَاوَةَ بَعْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ (وَتَتَبَّعَ ) رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَا، وَاشْتَكَى أَبُو هُرَيْرَةَ، فَبَيْنَا هُوَ يُوَضِّئُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَفَعَ إِلَيْهِ رَأْسَهُ مَرَّةً أَوَمَرَّتَيْنِ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ، فَقَالَ: يَا مُعَاوِيَةُ، إِنْ وُلِّيتَ أَمْرًا فَاتَّقِ اللَّهَ وَاعْدِلْ ... فَذَكَرَهُ .سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وضو کرو۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ پھر جب آپ ﷺ نے میری طرف نظر فرمائی تو ارشاد فرمایا: ”اے معاویہ! اگر تمہیں کسی معاملے (حکمرانی) کا نگران بنایا جائے تو اللہ سے ڈرنا اور عدل و انصاف سے کام لینا۔“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے اس ارشادِ گرامی کی وجہ سے مجھے مستقل یہ خیال رہا کہ میں عنقریب کسی منصب کی آزمائش میں ڈالا جاؤں گا، یہاں تک کہ مجھے والی مقرر کر دیا گیا۔ امام احمد بن حنبل کی روایت میں یہ تفصیل ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے صاحبِ فراش ہونے کی وجہ سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے پانی کا برتن اٹھا لیا اور رسول اللہ ﷺ کے پیچھے چل دیے۔ چنانچہ جب وہ رسول اللہ ﷺ کو وضو کروا رہے تھے تو آپ ﷺ نے دورانِ وضو ایک یا دو مرتبہ اپنا سرِ مبارک ان کی طرف اٹھایا اور فرمایا: ”اے معاویہ! اگر تمہیں کسی معاملے کا ذمہ دار بنایا جائے تو اللہ سے ڈرنا اور عدل کرنا۔“ اس کے بعد راوی نے مکمل حدیث ذکر کی۔