إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزينة— زینت کا بیان۔
باب ما جاء في كراهية نتف الشيب باب: سفید بال اکھیڑنے کی کراہت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4140
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، ثَنَا سَالِمٌ أَبُو غِيَاثٍ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ سُلَيْمٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ كَانَتْ لَهُ نُورًا مَا لَمْ يُغَيِّرْهَا".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ; سَالِمٌ أَبُو غِيَاثٍ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، وَلَمْ أَرَ مَنْ وَثَّقَهُ، لَكِنْ لِلْمَتْنِ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ، وَقَدْ تَقَدَّمَ [فِي] الْبَابِ قَبْلَهُ.ترجمہ
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کا اسلام کی حالت میں کوئی بال سفید ہو جائے تو وہ اس کے لیے (قیامت کے دن) نور ہوگا جب تک کہ وہ اسے تبدیل نہ کر دے۔“ یہ سند ضعیف ہے کیونکہ اس کے راوی سالم ابو غیاث کو امام احمد بن حنبل اور امام یحییٰ بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے اور میں نے کسی کو نہیں پایا جس نے ان کی توثیق کی ہو، البتہ اس متن کے لیے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ایک شاہد موجود ہے جسے امام ابو داؤد طیالسی اور امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے اور اس کا ذکر گزشتہ باب میں ہو چکا ہے۔