إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزينة— زینت کا بیان۔
باب ما جاء في وصل الشعر باب: بالوں میں (مصنوعی) بال جوڑنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4132
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "أَنَّهُ نَهَى أَنْ تَصِلَ الْمَرْأَةُ فِي شَعْرِهَا شَيْئًا".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَقِيلِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ: "سَأَلْتُ جَابِرًا: أَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْوَاصِلَةِ وَالْمَوْصُولَةِ شَيْئًا؟ قَالَ: زَجَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَصِلَ الْمَرْأَةُ فِي شَعْرِهَا شَيْئًا".ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ”عورت کو اس بات سے منع فرمایا ہے کہ وہ اپنے بالوں میں کسی بھی چیز کا جوڑ لگائے۔“ نیز امام حارث بن محمد بن ابی اسامہ کی روایت میں وہب بن منبہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ کیا نبی کریم ﷺ نے بالوں میں پیوند لگانے والی اور لگوانے والی عورت کے بارے میں کچھ ارشاد فرمایا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ”نبی کریم ﷺ نے اس بات سے سختی سے منع فرمایا ہے کہ کوئی عورت اپنے بالوں میں کسی بھی چیز کا جوڑ لگائے۔“