إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزينة— زینت کا بیان۔
باب إحفاء الشارب وتوفير اللحية وإكرامها وما جاء في الأخذ من اللحية من طولها وعرضها باب: مونچھیں پست کرنے، داڑھی بڑھانے اور اس کی تکریم کرنے، اور داڑھی کے طول و عرض سے کچھ لینے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4109
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ، ثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ: "أَتَى رَجُلٌ مِنَ الْعَجَمِ الْمَسْجِدَ وَقَدْ وَفَّرَ شَارِبَهُ وَجَزَّ لِحْيَتَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا حَمَلَكَ عَلَى هَذَا؟! قَالَ إِنَّ: [رَبِّي] أَمَرَنَا بِهَذَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أُوَفِّرَ لِحْيَتِي وَأُحْفِيَ شَارِبِي".ترجمہ
یحییٰ بن ابی کثیر سے مروی ہے کہ ایک عجمی شخص مسجد میں حاضر ہوا جبکہ اس نے اپنی مونچھیں خوب بڑھا رکھی تھیں اور داڑھی کاٹ رکھی تھی، تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا: ”تجھے اس (ہیئت) پر کس چیز نے آمادہ کیا؟“ اس نے جواب دیا کہ میرے رب (یعنی میرے بادشاہ) نے ہمیں اسی کا حکم دیا ہے، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً میرے رب (اللہ) نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں اپنی داڑھی بڑھاؤں اور اپنی مونچھیں پست کروں۔“ یہ روایت مرسل ہے۔