إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزينة— زینت کا بیان۔
باب التختم في اليمين واليسار باب: دائیں اور بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4089
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ثَنَا ثَابِتٌ، عَنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: "هَكَذَا كَانَ خَاتَمُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَشَارَ بِيَسَارِهِ، وَوَضَعَ إِبْهَامَهُ عَلَى ظَهْرِ خِنْصَرِهِ".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی اکرم ﷺ کی انگوٹھی مبارک اس طرح ہوا کرتی تھی“ اور انہوں نے اپنے بائیں ہاتھ سے اشارہ کیا اور اپنا انگوٹھا اپنی چھوٹی انگلی کی پشت پر رکھا؛ اس حدیث کی سند صحیح ہے۔