إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزينة— زینت کا بیان۔
باب اتخاذ الخاتم باب: انگوٹھی بنوانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4073
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: "كَانَتِ الْمَرْأَةُ [مِنَ النِّسَاءِ الْأُولَى] تَتَّخِذُ لِكُمِّ دِرْعِهَا أَزْرَارًا تَجْعَلُهُ فِي أُصْبُعِهَا تُغَطِّي بِهِ الْخَاتَمَ".ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”پہلے دور کی خواتین اپنی قمیص کی آستین کے لیے ایسے بٹن یا گھنڈیاں تیار کرتی تھیں جنہیں وہ اپنی انگلی میں ڈال لیتی تھیں تاکہ اس کے ذریعے اپنی انگوٹھی کو چھپا سکیں۔“