إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب اللباس— لباس کا بیان۔
باب الزجر عن الخيلاء باب: تکبر پر زجر و توبیخ کا بیان۔
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا مَرْوَانُ ، ثَنَا رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَمَشَى فِي زُقَاقِ أَبِي لَهَبٍ يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَقْبَلَ رَجُلٌ يَمْشِي فِي بُرْدَيْنِ لَهُ قَدْ أَسْبَلَ إِزَارَهُ يَنْظُرُ فِي عِطْفَيْهِ وَهُوَ يَتَبَخْتَرُ; إِذْ خَسَفَ اللَّهُ بِهِ الْأَرْضَ، فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ رِشْدِينَ ابْنِ كُرَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فِي زُقَاقِ أَبِي لَهَبٍ يَقُولُ:
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَقْبَلَ رَجُلٌ يَمْشِي فِي بُرْدَيْنِ لَهُ يَتَبَخْتَرُ فِيهِمَا، وَيَنْظُرُ فِي عِطْفَيْهِ فَأَمَرَ اللَّهُ الْأَرْضَ فَخَسَفَ بِهِ".
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْكُوفِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنِ ابْنِ كُرَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "كُنْتُ أَقُودُ ابْنَ عَبَّاسٍ فِي زُقَاقِ أَبِي لَهَبٍ فَقَالَ: يَا كُرَيْبُ، بَلَغْنَا مَكَانَ كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ: أَنْتَ الْآنَ عِنْدَهُ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْمَوْضِعِ; إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ يَتَبَخْتَرُ فِي بُرْدَيْنِ، وَيَنْظُرُ إِلَى عِطْفَيْهِ، قَدْ أَعْجَبَتْهُ نَفْسُهُ، إِذْ خَسَفَ اللَّهُ بِهِ الْأَرْضَ فِي هَذَا الْمَوْطِنِ، فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، ثَنَا رِشْدِينُ بْنُ كَرَيْبٍ ... فَذَكَرَهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "بَيْنَا رَجُلٌ فِي حُلَّةٍ لَهُ، وَهُوَ يَنْظُرُ فِي عِطْفَيْهِ".
هَذَا حَدِيثٌ ضَعِيفٌ; لِضَعْفِ رِشْدِينَ بْنِ كُرَيْبٍ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایک شخص اپنی دو چادریں اوڑھے، اپنا تہبند (ٹخنوں سے نیچے) لٹکائے، اپنے پہلوؤں کو (تکبر سے) تکتا ہوا اور اکڑ کر چل رہا تھا کہ اچانک اللہ تعالیٰ نے اسے زمین میں دھنسا دیا، پس وہ قیامت کے دن تک اس میں دھنستا اور تڑپتا رہے گا۔“ امام ابو یعلیٰ کی روایت میں ہے کہ کریب ابولہب والی گلی میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو لے کر چل رہے تھے، تو (اس مقام پر پہنچ کر) انہوں نے بیان کیا کہ مجھ سے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں اسی مقام پر نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھا جب ایک شخص اپنی دو چادروں میں اتراتا ہوا اور اپنے کندھوں کو خود پسندی سے دیکھتا ہوا نکلا، اسے اپنی ذات بہت پسند آ رہی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے اسی جگہ اسے زمین میں دھنسا دیا اور وہ روزِ قیامت تک اس میں تڑپتا رہے گا۔ یہ حدیث رشدین بن کریب کے ضعیف ہونے کی وجہ سے سنداً کمزور ہے، البتہ اس کا ایک شاہد سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے موجود ہے جسے امام بزار نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔