إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب اللباس— لباس کا بیان۔
باب ما جاء في جر الإزار باب: تہبند گھسیٹنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4041
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ. [عَنِ الْأَعْمَشِ]، عَنْ أَبِي وَائِلٍ "أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ رَأَى رَجُلًا يَجُرُّ إِزَارَهُ، فَقَالَ: ارْفَعْ إِزَارَكَ قَالَ: إِنِّي حَمْشُ السَّاقَيْنِ".ترجمہ
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو اپنا تہبند زمین پر گھسیٹتے ہوئے دیکھا تو اس سے فرمایا: ”اپنا تہبند اوپر اٹھاؤ“، اس پر اس شخص نے (عذر پیش کرتے ہوئے) کہا: ”بے شک میری پنڈلیاں نہایت دبلی ہیں“۔