إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب اللباس— لباس کا بیان۔
باب ما جاء في لبس الحرير باب: ریشم پہننے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4001
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا الْمُقْرِئُ ، ثَنَا حَيَوَةُ ، ثَنَا أَبُو هَانِئٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْغِفَارِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتْبَعُ الْحَرِيرَ مِنَ الثَّوْبِ فَيَنْزِعُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا حَيْوَةُ ... فَذَكَرَهُ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ (کسی) لباس میں ریشم (کے ٹکڑے یا پیوند) کو تلاش فرماتے اور اسے (لباس سے) نکال کر الگ کر دیتے تھے۔“ امام احمد بن حنبل نے بھی اسے عبدالرحمن بن مہدی عن حیوہ کی سند سے اسی طرح روایت کیا ہے۔