إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب اللباس— لباس کا بیان۔
باب ما جاء في لبس البرد والثياب باب: (دھاری دار) چادریں اور کپڑے پہننے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ رُمْحٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: "أَهْدَى إِلَيَّ دِهْقَانٌ مِنْ دَهَاقِينِ السَّوَادِ بُرْدًا، وَإِلَى الْحَسَنِ - أَوِ الْحُسَيْنِ - بُرْدًا مِثْلَهُ، فَقَامَ عَلِيٌّ يَخْطُبُ بِالْمَدَائِنِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَرَآهُ عَلَيْهِمَا، فَبَعَثَ إِلَيَّ وَإِلَى الْحُسَيْنِ فَقَالَ: مَا هَذَانِ الْبُرْدَانِ؟ قَالَ: بَعَثَ إِلَيَّ وَإِلَى الْحُسَيْنِ دِهْقَانٌ مِنْ دَهَاقِينِ السَّوَادِ. قَالَ: فَأَخَذَهُمَا فَجَعَلَهُمَا فِي بَيْتِ الْمَالِ".عبداللہ بن ابی سفیان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”سواد (عراق کا زرخیز علاقہ) کے زمینداروں میں سے ایک زمیندار نے مجھے ایک چادر ہدیہ کی اور اسی طرح کی ایک چادر سیدنا حسن — یا سیدنا حسین — رضی اللہ عنہما کو بھی ہدیہ کی، پھر جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ مقامِ مدائن میں جمعہ کے روز خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے تو انہوں نے وہ چادریں ان دونوں کے زیبِ تن دیکھیں، چنانچہ انہوں نے مجھے اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو طلب کیا اور دریافت فرمایا کہ ”یہ دونوں چادریں کیسی ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا کہ سواد کے زمینداروں میں سے ایک زمیندار نے یہ مجھے اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو بھیجی ہیں، راوی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے وہ دونوں چادریں ان سے لے لیں اور انہیں بیت المال میں جمع فرما دیا۔“