إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الرقى والتمائم— دم اور تعویذات کا بیان۔
باب ما جاء في العدوى باب: چھوت (مرض کے متعدی ہونے) کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3961
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا عَدْوَى وَلَا طِيرَةَ، مَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ؟! ".
لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ، وَأَصْلُهُ فِي الصَّحِيحِ: "لَا عَدْوَى".ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”چھوت چھات (بیماری کا اڑ کر لگنا) کی کوئی حقیقت نہیں ہے اور نہ ہی بدفالی کی کوئی اصل ہے، (اگر تم سمجھتے ہو کہ بیماری ایک سے دوسرے کو لگتی ہے تو پھر) سب سے پہلے کو کس نے بیمار کیا تھا؟!“ اس حدیث کا شاہد سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی مرویات سے موجود ہے جسے امام بزار نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اور اس حدیث کی اصل ”لَا عَدْوَى“ (بیماری کے متعدی ہونے کی نفی) کے الفاظ کے ساتھ کتبِ صحیحہ میں ثابت ہے۔